جنرل قمرجاوید باجوہ ایک کھرے اورسچے انسان ہیں، برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹر

اسلام آباد (پی این آئی)برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹرنے کہاہے کہ جنرل باجوہ ایک کھرے اورسچے انسان ہیں ،جنرل باجوہ پرامن اور معتدل افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی فوجی سربراہ نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں، پاکستان کئی برسوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پرامن اورمستحکم افغانستان کا حقیقی خواہش مند ہے۔ میزبان صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ الزامات لگائے جاتے ہیں کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک سمیت دہشتگردوں کی محفوظ پنا ہ گاہیں موجود ہیں جس پر سرنک کارٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چیلنجز کا سامنا کیا۔ پاکستان میں تین دہائیوں کے دوران 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں۔ ان میں سے کیسے پتہ چلے گا یہ دہشتگرد ہے، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت حقیقی ہے، وہ ایک مستحکم اور معتدل افغانستان چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی افواج اس وقت افغانستان میں طالبان کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہیں۔ برطانوی فوجی کابل ایئر پورٹ کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور شہر کے وسطی حصے کو پرسکون رکھے ہوئے ہیں۔ طالبان ایسے لوگوں کو کچھ نہیں کہہ رہے جو ملک سے نکلنا چاہتے ہیں۔ وہ اس وقت معقول انداز میں پیش آ رہے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں