کابل(پی این آئی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بتایا ہے کہ کابل میں نئی حکومت کے قبضے کے بعد سے بارہ ہزار غیر ملکیوں اور ایسے افغان باشندوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے، جو غیر ملکی سفارت کاروں اور افواج کے معاونت کار تھے۔اس عسکری اتحاد کے ایک اہلکار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پربرطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ افغانستان سے ان افراد کے انخلا کا عمل سست ہے، جس کی وجہ نئی حکومت سے ممکنہ جھڑپوں سے بچنا ہے۔ ادھر نئی حکومت نے امریکا کو یقین دہائی کرائی ہے کہ ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغان شہریوں کے اکتیس اگست کے بعد بھی ملک سے جانے پر قدغن نہیں لگائی جائے گی۔ یہ افراد افغان نئی حکومت کے خوف کی وجہ سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ افغانستان کی نئی حکومت نے افغان شہریوں کو خوشخبری سنا دی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں