کابل ائیرپورٹ پر آنے سے قبل یہ کام کر لیں، نئی ہدایات جاری کر دی گئیں

کابل(پی این آئی) افغانستان میں کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک سروس سے متعلق سیفٹی ہدایات نامہ جاری کردیا ، کابل ایئرپورٹ پر طیاروں کیلئے ری فیولنگ کی سہولت نہیں، تمام فلائٹس واپسی کا فیول ساتھ رکھیں، جہاز کیلئے ریمپ سروس صرف 30 منٹ تک مہیا ہوگی، فلائٹ کیلئے اجازت لینا لازمی ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک سروس سے متعلق سیفٹی ہدایات نامہ جاری کردیا گیا ،ہدایت نامے میں بتایا گیا کہ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کیلئے ری فیولنگ کی سہولت نہیں ہے، تمام فلائٹس واپسی کا فیول ساتھ رکھیں، جہاز کیلئے ریمپ سروس صرف تیس منٹ تک مہیا ہوگی، کابل ایئرپورٹ پر فلائٹس کیلئے پہلے سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔اسی طرح ٹرانزٹ فلائٹس کو فی الحال کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان ، چین ، ایران ، تاجکستان ، ترکمانستان کو کابل کی پروازوں کیلئے مربوط کوآرڈی نیشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ قومی ایئرلائن سمیت دیگرممالک کی ایئرلائنزکو بھی اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کابل ائیرپورٹ پرکچرا اور سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرلینڈ اور ٹیک آف کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کا آپریشن بھی ملتوی ہوگیا ہے ۔البتہ قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق آج شام 5 بجے تک فضائی آپریشن کے حوالے سے مکمل طور پر واضح ہو جائے گی کہ آیا آپریشن جاری رکھنا ہے یا حالات مزید بہتر ہونے کے بعد ہی قومی ائیر لائن فضائی آپریشن چلائے گی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔ افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں