خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات، نون لیگ کا وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان نے خواتین کیساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پراظہارتشویش کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے لاہورمیں خواتین کیساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتی صورتحال کے ذمہ داروزیراعلی اوروزیرقانون پنجاب ہیں، عثمان بزدار،راجہ بشارت کوفوری طورپرمستعفی ہوناچاہیے،عظمی بخاری نے کہا کہ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات سے خواتین خودکوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں، ایسے واقعات کامقصدورکنگ ویمن کوگھروں تک محدود کرنیکی سازش ہے،عظمی بخاری نے مزید کہا کہ تضحیک آمیزسلوک کی فوٹیجزنے پولیس کی کارکردگی پرسوالات اٹھادیے ہیں، سیف سٹی کے متعددکیمرے عرصہ درازسے خراب پڑے ہیں جبکہ لاہورشہرکے متعدداہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں