اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سجھتے ہیں کہ ان کا ویڑن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہو رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں عمران خان کے ساتھ شامل رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں