کراچی (پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد کی بڑی ہمشیرہ سائرہ خاتون کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔سائرہ خاتون کی کچھ روز قبل گٹھنے کی سرجری ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا، وہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں، طبیعت بگڑنے پر سائرہ خاتون کو گزشتہ روز دوبارہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بانی ایم کیو ایم کی جلاوطنی کے بعد سے سائرہ خاتون پارٹی میں کافی سرگرم تھیں، تاہم 22 اگست 2016ء کو ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کی علیحدگی کے بعد سے وہ غیر فعال تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں