اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ کچھ روز سے لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والاواقعہ سوشل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور سیاست میں بھی خوب زیربحث ہے۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر تین لڑکیاں ایک موٹرسائیکل پر سوار ہیں اور سڑک پر ہلڑ بازی کر رہی ہیں۔
No comments:
— Sohail Iqbal (@IqbalMiansohail) August 21, 2021
Margallah Road #Islamabad @SSP-Islamabad @dcislamabad #Pakistan #400men #14AugustAzadiDay pic.twitter.com/tIpRK1GmfB
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینئر صحافی سہیل اقبال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ “نو کومنٹس”. اس حوالے سے سہیل اقبال کہتے ہیں کہ انہوں گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے ای سیون کی طرف آتے ہوئے مارگلہ روڈ پر یہ منظر دیکھا کہ رات گئے ایک بائیک پر سوار تین نوجوان لڑکیاں شور شرابہ کرتی جا رہی ہیں۔ ان کے بائیک پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ معاملہ اب زیر بحث ہے کہ کیا اسلام آباد میں ایسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے کہ جس کا نوٹس لیا جانا ضروری ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں