اسلامی روایات کا احترام کریں، عوامی مقامات پر اسلامی لباس پہنیں

بیجنگ (پی این آئی)جیسا دیس ویسا بھیس اپنائیں، اسلامی روایات کا احترام کریں، عوامی مقامات پر اسلامی لباس پہنیں اور کھانے کے آداب اپنائیں، نئی حکومت بننے کے بعد چین کی افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایات جاری ۔ تفصیلا ت کے مطابق چینی سفارت خانے نے افغانستان میں موجود میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلامی روایات کا احترام کریں۔عوامی مقامات پر اسلامی لباس پہنیں اور کھانے کے آداب اپنائیں۔افغانستان میں موجود چینی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سمیت فسادات والی دیگر جگہوں سے دور رہیں۔خیال رہے کہ چین نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند نہیں کیا۔ چین نے افغانستان میں بسنے والے اپنے شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کے لیے کہا ہے۔چینی حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس نے افغانستان میں مختلف فریقوں سے اپنے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بات کی ہے۔مزیدبراں چین افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی خواہاں ہے۔ چین نے دیگر ممالک کو بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس کو بحران سے نکالیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے افغان سیاسی رہنماوَں نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے کہا ہےکہ پاکستان سے زیادہ دنیا کا کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے۔وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفد کا خیرمقدم اور افغان عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افغان رہنماوَں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، افغانستان میں امن استحکام اور ترقی کیلئے افغان قیادت کو ملکر تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محفوظ افغانستان کیلئے سیاسی تصفیہ ضروری ہے۔پاکستان افغان قیادت کی مستحکم افغانستان کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغان وفد نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close