قاسم علی شاہ کی وائرل تصاویر کی حقیقت کیا نکلی؟ خود ہی وضاحت دیدی، ایف آئی اے میں شکایت بھی کر دی

لاہور (پی این آئی) معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی گھر میں بنائی ہوئی کچھ تصاویر لیک ہوئی ہیں ، وہ پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جن تصویروں اور ویڈیوز کی امید کی جا رہی ہے وہ نہیں آئیں گی۔اپنے ویڈیو پیغام میں قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی گھر میں بنائی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہیں۔ یہ وہ تصویریں ہیں جن میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔ گھر میں وہ بنیان میں بھی رہتے ہیں اور کبھی اسے اتار بھی دیتے ہیں۔ بعض اوقات دھوتی بھی باندھ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی گھر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کہا جا رہا ہے کہ ان کی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی آئیں گی۔ وہ پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جن تصویروں یا ویڈیوز کا انتظار کیا جا رہا ہے وہ نہیں آئیں گی۔ البتہ فیملی کی تصاویر لیک کی جاسکتی ہیں۔قاسم علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے معاملے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close