آج الیکشن ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیںگے یا ن لیگ کو ؟ لاہوریو ں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں انتخابات کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کا انعقاد کیا گیا۔ سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ اگر آج انتخابات کا انعقاد ہوا تو کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟۔سوال کے جواب میں عوام کی رائے نے ثابت کیا کہ انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ سروے کے دوران معلوم ہوا کہ آج الیکشن ہونے کی صورت میں لاہور کی 37 فیصد عوام ن لیگ کو ووٹ دینے کے حق میں ہے۔ جبکہ 32 فیصد لاہور حکمراں جماعت تحریک انصاف کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close