ایک اور اسلامی ملک جس نے ہزاروں افغانیوں کی میزبانی کا اعلان کر دیا

دُبئی(پی این آئی) پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں اقتدار پر طاقتور گروپ براجمان ہو چکے ہیں، جس کے بعد ہزاروں افغانی باشندوں کی دوسرے ممالک کی جانب منتقلی جاری ہے۔ اس حوالے سے امارات نے افغانی بھائیوں کو عارضی رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔امارات نے افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔امریکہ نے امارات سے درخواست کی تھی کہ دیگر ملکوں میں ان کی مستقل بندوبست سے قبل عارضی طور پر انہیں رہائش فراہم کی جائے۔امارات کی سرکاری خبر ساں ایجنسی وام نے دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’امریکہ کی درخواست پر پانچ ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں دیگر ممالک منتقل کردیا جائے گا‘۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ’ ا?ئندہ چند روز کے دوران امریکی طیاروں سے پانچ ہزار افغان شہری کابل سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے‘۔اماراتی وزیر خارجہ سلطان محمد الشامسی نے کہا ہے کہ ’ امارات کا نیا اقدام نازک حالات میں بین الاقوامی تعاون کا ایک اور عملی ثبوت ہے۔ امارات اسی پالیسی پر گامزن ہے کہ نازک وقت میں بین الاقوامی برادری سے تعاون کیا جائے‘۔امارات نے اس سے قبل افغانستان سے نکلنے والے سیکڑوں شہریوں کی منتقلی کیلیے پروازوں کا بندوبست کیا تھا۔مختلف ممالک کے سفارتکار اور این جی اوز کے اہلکاروں اور ملازمین کو امارات لایا گیا۔ امارات نے افغانستان سے اپنے طیاروں کے ذریعے 8500 غیرملکیوں کے نکلنے میں بھی مدد کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close