اشرف غنی کے بھائی نے افغانستان کی نئی حکومت کیساتھ ہاتھ ملا لیا

کابل (پی این آئی) افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نےنئی حکومت سے ہاتھ ملالیا۔ حشمت غنی احمد زئی نے طاقتور گروپ کے رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کی اوران کی حمایت کا اعلان کیا۔ وہ غنی خاندان کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے نئی حکومت کی حمایت کی ہے۔خیال رہے کہ 15 اگست کو کابل میں نئی حکومت کی آمد پر صدر اشرف غنی اپنے بچوں کے ہمراہ ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ وہ کچھ روز بعد متحدہ عرب امارات سے منظر عام پر آئے اور ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ افغانستان واپس آئیں گے۔ جب اشرف غنی ملک سے فرار ہوئے اس وقت ان کے بھائی حشمت غنی احمد زئی کابل میں ہی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close