کابل سے غیر ملکیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی این پی )افغان دارالحکومت کابل سے غیر ملکی مسافروں کو لے کر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے)کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی جس کے ذریعے سے 140 سے زائد غیر ملکی مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں۔دوسری پرواز بھی کچھ دیر میں کابل روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او)بھی پرواز میں کابل پہنچے تھے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پروازیں کابل میں پھنسے پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو پاکستان لانے کے لیے چلائی جارہی ہیں۔ پہلی پرواز ائیربس 320 تھی جبکہ دوسری بوئنگ 777 سے آپریٹ ہو گی۔ سی ای او ارشد ملک کابل ائیرپورٹ پر افغان سول ایوایشن اور نیٹو افواج حکام سے اہم ملاقاتیں کرنے کے لیے پہلی پرواز کے ساتھ گئے تھے۔ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی ہدایات کے مطابق افغانستان کے دوسرے شہروں سے پروازیں چلانے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان سے اپنے ارکان اور شہریوں کو کابل سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close