انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات برائے 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز 23 اگست سے ہوگا۔ امتحانات 13ستمبر تک 2 شفٹوں میں جاری رہیں گے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایک لاکھ 36 ہزار 833 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، دوسرے مرحلے میں ہونے والے امتحانات 23 اگست سے 13 ستمبرتک جاری رہیں گے۔امتحانات 2 شفٹوں میں ہوں گے، گیارہویں جماعت کے طلبہ کے علاوہ گزشتہ سال کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ بھی دوبارہ پرچہ دے سکیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close