خاتون سے دست درازی، نادرا کی مدد سے 15 ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ہو گئی، نام بھی سامنے آ گئے

لاہور (پی این آئی) 14 اگست کو مینار پاکستان کے پارک میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس نے گریٹر اقبال پارک سے ملحقہ علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا، جن میں سے 15 ملزمان کو نادرا کی مدد سے شناخت کرلیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی تلاش کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس حوالے سے معاملے کےلیے قائم 4 رکنی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شناخت ہونے والے ملزمان میں شاہ زیب، عکاس اور حذیفہ وغيرہ شامل ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی کوہاٹ فرار ہوگئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے 15 ملزمان کو تفتیش کےلیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ لاہور ميں گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر حملہ اور ہراساں کرنے کے معاملے میں پوليس نے مختلف علاقوں ميں کارروائیاں کرتے ہوئے 35افراد کو حراست ميں لے لياتھا اور اسی دوران راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈہ اور شفیق آباد میں چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق 20افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔خاتون پر حملہ اور ہراساں کرنے پر 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں دفعہ 354 اے، 382، 149 اور 147 شامل کی گئیں۔خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اس سے 15ہزار روپے، موبائل فون اور زیورات بھی چھین لیے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close