ہم نہیں جانتے، عائشہ کون ہے، خاتون ٹک ٹاکر کاتھانے میں گھر کا پتہ غلط نکلا

لاہور (پی این آئی) مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ نے تھانےمیں اپنے گھر کا غلط پتہ لکھوایا تھا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی یک ویڈیو میں ایک ویب چینل کی جانب سے اس بزرگ جوڑے کا انٹرویو لیا جارہا ہے جن کے گھر کا پتہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ نے پولیس اسٹیشن میں لکھوایا۔ویڈیو میں بزرگ خاتون پریشان کُن حالت میں کہتی ہیں کہ گذشتہ کئی دنوں سے روزانہ اُن کے گھر پوچھ گچھ کے لیے مختلف افراد آچکے ہیں۔خاتون نے کہا کہ سب ہم سے آکر عائشہ اکرم کے بارے میں سوال کرتے ہیں جبکہ ہم اس نام کی کسی لڑکی کو نہیں جانتے۔خاتون نے کہا کہ محلے والے ہم سے سوال کر رہے ہیں کہ عائشہ تمہاری کون ہے اور روزانہ پولیس تمہارے گھر کیوں آرہی ہے۔خاتون نے تنگ آتے ہوئے کہا کہ ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں کہ عائشہ نے ایف آئی آر میں اپنے گھر کے بجائے ہمارے گھر کا پتہ کیوں لکھوایا۔ہم محلے والوں کے سوالات سے تنگ آگئے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close