محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان حال شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال ، دیر،سوات،کوہستان،بونیر،ایبٹ آباد،مانسہرہ ،مردان،پشاور، کوہاٹ، کرم ، بنوں ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کراچی ، ٹھٹہ اور بدین میں بونداباندی کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم خطہ ٔپوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد،سرگودھا،میانوالی ، گجرات، خافظ آباد اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم ژوب، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔20 اگست کی شام سے 21 اگست کے دوران : ، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی ، بارکھان، ژوب،خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، سبی 43 ، دالبندین ، روہڑی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں