اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے پولیس اہلکار کی تعریف کی ہے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہے وہ موقع جب ڈیوٹی مقدس فریضہ بن جاتی ہے، نوجوان پولیس اہلکار کا عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔خیال رہے کہ 8 محرم کو روہڑی سٹیشن پر ٹرین کی چھت سے ایک نوجوان نیچے گر کر ٹرین اور پلیٹ فارم کے بیچ میں پھنس گیا تھا۔ موقع پر موجود سندھ پولیس کے اہلکار جمیل کلھوڑو نے بھاگ کر نوجوان کو ٹرین اور پلیٹ فارم کے بیچ میں سے کھینچ کر نکالا اور اس کی جان بچائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں