ٹویوٹا کمپنی نے اپنی گاڑیو ں کی پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟

ٹوکیو (پی این آئی) دنیا کی سب سے بڑی آٹو میکر کمپنی ٹویوٹا نے اپنی پیداوار 40 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔اے ایف پی نے جاپانی روزنامہ نکی کے حوالے سے لکھا کہ ٹویوٹا کمپنی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ جاپان میں اپنے متعدد پلانٹس بند کردے گی۔ اس کے ساتھ کمپنی اپنی 40 فیصد پیداوار کم کردے گی۔ ٹویوٹا ستمبر میں شمالی امریکہ، چین اور یورپ میں پیداوار کم کرے گی۔ پروڈکشن میں کمی کی وجہ مائیکرو چپ کی کمی ہے جس کے باعث ٹویوٹا کی حریف کمپنیوں کی پیداوار بھی کم ہوئی ہے۔ کورونا وبا کے دوران مائیکرو چپس سمیت دیگر آلات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ یہ چپس جدید کاروں کے الیکٹرونکس سسٹم کیلئے ضروری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں