افغانستان کی نئی قیادت نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

کابل(پی این آئی)افغانستان کی نئی حکومت نے چین کو دعوت دی ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔ترجمان نے ایک چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔دوسرے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ اسلامی امارت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی خواہاں ہے اور ہم نے کسی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی بات نہیں کی۔ کابل میں داخل ہونے کے ایک روز بعد ہی چین نے کہا تھا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ‘دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط‘ بنانے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان کی نئی قیادت نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں