افغانستان کے کس صوبے میں نئی حکومت کیخلاف مزاحمت کی تیاریاں ہو رہی ہیں؟ لیڈر کون کون ہیں؟ روس نے دعویٰ کر دیا

ماسکو(پی این آئی ) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے پنجشیر میں نئی حکومت کے خلاف مزاحمت کی تحریک جڑ پکڑ رہی ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے ماسکو میں لیبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان صوبے پنجشیر میںنئی افغان حکومت کے خلاف مزاحمت شروع ہورہی ہے جس کی قیادت افغان نائب صدر امر اللہ صالح اور معروف جنگجو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کررہے ہیں۔لارووف نے مطالبہ کیا کہ اس موقع پر افغانستان میں جامع مذاکرات ہونے چاہئیں ۔جن میں افغانستان کی تمام سیاسی قوتوں کی نمائندگی ہو اور ان ہی کی نمائندہ حکومت قائم ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں