دہشگردوں سے مقابلہ، صوبیدار سونے زئی وطن پر قربان ہو گیا

راولپنڈی (پی این آئی) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا نائب صوبیدار وطن پر قربان ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کانی گورام میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔ فائرنگ کا واقعہ 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب پیش آیاآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 42 سالہ نائب صوبیدار سونے زئی شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، شہید ہونے والے نائب صوبیدار کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں