کابل (پی این آئی) نئی حکومت کے کنٹرول کے تیسرے روز افغان دارالحکومت کابل میں معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے اور مارکیٹیں بھی کھل گئیں۔ کابل کے بازاروں میں لوگوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہا ، دکان داروں نے صورتِ حال کو اطمینان بخش قرار دیا ہے تاہم لوگ بڑھتی مہنگائی سے پریشان دکھائی دیئے۔ دارالحکومت کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہا، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں افغان قیادت ہتھیار رکھ کر اور پرامن ماحول میں رہ کر افغانستان کے استحکام کے لیے کام کریگی۔ عالمی میڈیا اور مقامی صحافیوں کی جانب سے کابل کی صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ جاری رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں