ہماری مدد کریں، دو بڑے ممالک نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکلوانے کیلئے پاکستان سے مدد طلب کر لی

اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان میں بے یقینی کی صورتحال، برطانیہ اور فلپائن سمیت متعدد ممالک نے افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن نے اپنے شہریوں کے افغانستان سے محفوظ انخلا کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔فلپائن کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے فلپائنی شہریوں کو جلد از جلد افغانستان سے بحفاظت نکالنے کی اپیل کی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر فلپائن کے سفیر کو یقین دلایا کہ فلپائن کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے پر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے بحفاظت نکلنے میں بھرپور مدد بھی فراہم کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فلپائن کے سفیر سے کہا کہ سفارت کاروں، صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کی ہے۔وزیرداخلہ نے معزز مہمان کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کو پاکستان آمد پر ویزے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی اپنے شہریوں کے افغانستان سے بحفاظت انتقال کیلئے پاکستان سے مدد مانگ رکھی ہے۔گزشتہ دنوں قومی انٹرنیشن ائیر لائن (پی آئی اے) پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کو پاکستان واپس لانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ جس کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اُن کا شکریہ ادا کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کےتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرزوردیا۔ برطانوی وزیراعظم نےافغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہا، دونوں وزرائےاعظم نے افغانستان کی صورتحال پررابطےمیں رہنےپراتفاق کیا۔کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں