کابل (پی این آئی) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کابل سے فرار کے وقت بڑی مقدار میں نقد رقم اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کی مالیت کے بارے میں بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔بین الاقومی ادارے سے منسلک صحافی کاوون خاموش نے تاجکستان میں افغان سفارتخانے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی اتوار کے روز فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ 169 ملین ڈالر کی رقم اپنے ساتھ لے گئے تھے۔خیال رہے کہ اشرف غنی کے فرار کے بعد روس کے سفارتخانے نے کہا تھا کہ وہ اپنے ساتھ پیسوں سے بھری چار کاریں اور ایک ہیلی کاپٹر لے گئے ہیں۔ انہوں نے کچھ پیسے اس لیے چھوڑ دیے کیونکہ ان کے ہیلی کاپٹر میں مزید رقم رکھنے کی گنجائش نہیں بن رہی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں