تاجکستان(پی این آئی)افغان سفارتخانے نے اشرف غنی کی جگہ امر اللہ صالح کی تصویر لگادی، گزشتہ روز امر اللہ صالح نے ملک کے نگران صدر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں قائم افغانستان کے سفارتخانے سے سابق صدر اشرف غنی کی تصویر ہٹا دی گئی۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے مطالبہ کیا ہےکہ سابق صدر اشرف غنی، افغان قومی سلامتی کے مشیرحمد اللہ محب اور صدارتی امور کے سربراہ کو گرفتار کیا جائے۔اب رپورٹس کے مطابق سفارتخانے سے اشرف غنی کی تصویر بھی ہٹا دی ہے اور ان کی جگہ سابق نائب صدر امراللہ صالح کی تصویر آویزاں کردی گئی ہیں۔گزشتہ روز امر اللہ صالح نے ملک کے نگران صدر ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھاکہ افغانستان کے آئین کے مطابق صدر کی غیر موجودگی، موت، مستعفی ہونے کی صورت میں نائب صدر ملک کا نگران صدر ہوتا ہے، میں اس وقت اپنے ملک میں ہوں اور میں آئین کے تحت ملک کا نگران صدر ہوں۔دوسری جانب سابق افغان صدر اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی، وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی یواے ای میں موجود ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو یواے ای میں آنے کی اجازت دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی طالبان کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنے نجی طیارے پر ملک سے فرار ہوگئے تھے، ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ تاجکستان چلے گئے ہیں، لیکن تاجک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی تاجکستان میں نہیں آئے۔اب وزارت خارجہ یواے ای نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی یواے ای میں موجود ہیں، وزارت خارجہ یواے ای نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی کو وطن آنے کی اجازت دی، اشرف غنی اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ اپنے ولاز میں رہائش پذیر ہیں۔افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ سابق افغان صدر اشرف غنی لوٹی ہوئی دولت کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں