رنجیت سنگھ واقعہ پر وزیراعظم کا آئی جی پنجاب سے رابطہ ، ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ٹک ٹاک سے بدتمیزی اور رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔۔۔۔

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے۔ ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔ حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ واضع رہے کہ 14 اگست کے روز سو سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کردیا تھا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں