اب تک کتنے سفارتکاروں اور شہریوں کو ملٹری فلائٹ کے ذریعے کابل سے نکال چکے ہیں؟ مغربی سیکیورٹی اہلکار کا بڑا دعویٰ

کابل (پی این آئی )کئی ممالک اب کابل سے اپنے سفارتی عملے اور دیگر شہریوں کو لے جانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، رائٹرز کا کہناہے کہ اب تک 2200 سے زائد سفارتکاروں اور شہریوں کو ملٹری فلائٹس کے ذریعے کابل سے نکال لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہناتھا کہ یہ تفصیلات انہیں افغانستان کے دارالحکومت میں موجود مغربی سیکیورٹی اہلکار نے فراہم کی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کابل سے سولین فلائٹس کب سے شروع ہوں گی ۔دوسری جانب آسٹریلیا کے زیراعظم سکاٹ موریسن نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی ریسکیو فلائٹ میں کابل سے 26 شہریوں کو نکال لیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا نے دو روز قبل بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کابل سے اپنے شہریوں اور آسٹریلیا کیلئے کام کرنے والے افغان شہریوں کو نکالنے کیلئے 250 اہلکاروں کو بھیجے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں