اوٹاوا(پی این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افغانستان میں نئی حکومت کوتسلیم کرنے سے انکار کردیا۔جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم افغانستان میں نئی قیادت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریںگے۔ایک منتخب جمہوری حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا گیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔جسٹن ٹروڈو نے چند روز قبل اپنی حکومت کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔کینیڈا میں نئے انتخابات ستمبر میں متوقع ہیں۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بڑا اعلان کردیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں