گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد عمارتوں کو گرا دیا

ایبٹ آباد( آئی این پی) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد عمارتوں کو گرا دیا۔ منگل کو ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق خیرہ گلی میں سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے، تاحال آپریشن میں پانچ غیر قانونی عمارتوں کو مکمل ختم کیا گیا ہے ، آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر بی سی اے انور زیب خان اور اے سی گلیات کر رہے ہیں، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی،ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب نے کہا ہے کہ جی ڈی ا ے لینڈ مافیا کو تجاوزات کی آڑ میں قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نتھیاگلی، ڈونگا گلی،ایوبیہ، خانسپور میں بھی آپریشن کا دائرہ کار برھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close