پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں، موجودہ صورتحال میں افغان رہنماں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے،محفوظ افغانستان کے لئے سیاسی تصفیہ ضروری ہے پاکستان افغان قیادت کی افغانستان کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔منگل کووزیراعظم عمران خان سے افغانستان سے آئے سیاسی وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے جامع سیاسی حل کومحفوظ بنانے کیلئے فریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کاخواہشمندکوئی ملک نہیں، موجودہ صورتحال میں افغان رہنماں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اورترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے مل کرکام کریں ،محفوظ افغانستان کے لئے سیاسی تصفیہ ضروری ہے پاکستان افغان قیادت کی افغانستان کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔افغان وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کا ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ افغان وفد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close