روسی طیارے میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ لگ گئی، گر کر تباہ، سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

ماسکو( پی این آئی)روس میں سامان لیجانے کے لئے استعمال ہونے والا طیارہ آتشزدگی کے بعد گرکر تباہ ہوگیا۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طیارے میں دو ٹیسٹ پائلٹ اور ایک انجنیئر سوار تھا اور حادثے میں تینوں جان کی بازی ہارگئے۔طیارہ حادثہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے ایک جانب آگ لگتی ہے جس کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ نیچے گر کر تباہ ہوجاتا ہے۔ روسی طیارے میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ لگ گئی، گر کر تباہ، سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close