جمائمہ خان بھی کابل میں۔۔۔ٹویٹر پر تصاویر جاری کردیں

لندن (پی این آئی) برطانوی پروڈیوسر اور وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے دورہ کابل کی یاد تازہ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دورۂ کابل کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب بچے اور ان کے اہل خانہ اپنے گھروں سے بھاگ رہے ہیں ، یونیسف کی ٹیمیں افغانستان میں ہیں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ٹوئٹ میں موجود اپنی تصویر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر میرے دورہ کابل کی ہے، جو ایک یتیم خانے کے وِزٹ کے دوران لی گئی۔ جمائمہ خان بھی کابل میں۔۔۔ٹویٹر پر تصاویر جاری کردیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close