آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد نے اہم ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی مہمان کو گارڈ آف آ نر پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ سعودی چیف نے خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کا یقین دلایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل فیاض بن حامد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔ جنرل فیاض بن حامد نے سعودی فوج کی تربیت میں تعاون پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل نے دفاعی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close