دوحہ(آئی این پی)پیر کے دن کابل شہر میں طالبان نے گشت کرنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ شب صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ دینے کے بعد ان جنگجوں نے اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ طالبان کے شریک بانی ملا بردار غنی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مغربی ممالک کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایسے کسی شخص سے بدلہ نہیں لیں گے، جس نے گزشتہ بیس برسوں کے دوران امریکی اتحادی افواج کے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ تاہم افغان عوام میں اس بیان کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں