تاجک وزارت خارجہ نے اشرف غنی کے تاجکستان آنے کی تردید کردی

دوشنبے(آئی این پی)تاجک وزارت خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کے تاجکستان آنے کی تردید کردی۔ تاجکستان کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں آیا نہ تاجکستان میں اترا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے ہم سے کوئی درخواست کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز طالبان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل کا گھیرا کرنے کے بعد افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر امراللہ صالح بذریعہ ہوائی جہاز افغانستان چھوڑ کرچلے گئے تھے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے تاجک میڈیا کے حوالے سے دعوی کیا تھاکہ اشرف غنی نائب صدر امراللہ صالح کے ہمراہ کابل سے تاجکستان چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close