سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے، محض چندوسائل رکھنے والی خواتین ہی وراثتی حقوق کیلئے عدالت آتی ہیں جبکہ عدالتوں میں جائیداوں کے مقدمات سست روی سے چلتے ہیں،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس کاچار عدالتی فورمزسے ہوکر تیرہ سال بعد فیصلہ ہوا، ریاست کوخواتین کے وراثتی حقوق کاخود تحفظ کرنا چاہیے، خواتین کو وراثتی جائیدا دسے محروم رکھنا خود مختاری سے محروم رکھنا ہے،عدالت عظمی کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ صدراور صوبائی گورنرز پر پرنسپل پالیسز پیش کرنا آئینی ذمہ داری ہے، امید ہے کہ صدراورگورنرزاپنی آئینی زمہ داریاں پوری کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں