عوام کیلئے ریلیف، چینی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ایف بی آر نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کردی ہے، چینی کی ایکس مل قیمت 72 روپے 22 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چینی کی ایکس مل قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کردی ہے،ایف بی آر نے چینی کی قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت 72 روپے 22 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مقامی طور پر پیدا ہونے والی چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب مسابقتی کمیشن نے شوگرملز ایسوسی ایشن کوچینی کی قیمت بڑھانے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے پر 44 ارب جرمانہ کردیا ہے، سی سی پی نے شوگرملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔مسابقتی کمیشن نے شوگرملزایسوسی ایشن کو 2ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی سی پی نے شوگرملز کیخلاف تحقیقات کیں۔شوگرملزم کو گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقرر کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، شوگرملزم کو گٹھ جوڑ کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں ملک میں چینی کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران عمومی اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021 میں ملک میں چینی کی پیداوار میں 16.66 فیصد کی نمو ہوئی۔جون کے مہینہ میں ملک میں چینی کی پیداوار میں گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 143.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں ملک میں 5694411 ٹن چینی کی پیداوار ہوئی جو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 16.66 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2020 میں ملک میں 4881225 ٹن چینی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جون میں ملک میں 10503 ٹن چینی کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 143 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال جون میں ملک میں 4,309 ٹن چینی کی پیداوار ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ مالی سال 2021 میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 14.85 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close