آپکو طالبان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، طالبان قیادت نےسفارتکاروں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کابل (پی این آئی) طالبان نے افغانستان میں موجود سفارتکاروں سے کہا ہے کہ انہیں طالبان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تمام سفارتکاروں، سفارتخانوں، کنسلٹنٹس اور خیراتی کام کرنے والے کارکنوں ، چاہے وہ ملکی ہوں یا غیر ملکی، انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کیلئے کوئی مسائل کھڑے نہیں کیے جائیں گے بلکہ انہیں امارت اسلامیہ کی جانب سے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔سہیل شاہین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غیر ملکی سفارتکار اور ہزاروں افغان شہری طالبان کے خوف سے افغانستان چھوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس وقت بھی ہزاروں لوگ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود ہیں اور سفارتکاروں کو نکالنے والے طیاروں پر زبردستی چڑھنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا تھا کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں