پڑوسی ملک نے افغان فضائیہ کا طیارہ مار گرایا

تاشقند (پی این آئی) ازبکستان کی فورسز نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے افغان فضائیہ کے طیارے کو مار گرایا۔ازبکستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ازبک ڈیفنس فورسز نے افغانستان کے لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا جو افغان سرحد سے ملحقہ ازبک صوبے میں آکر گرا۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس میں موجود پائلٹس کا کیا بنا تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ویڈیوز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نشانہ بننے والے طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا ۔ پائلٹ ازبک علاقے میں اترا اور زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق افغان فضائیہ کا پائلٹ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ملک سے طیارے سمیت غیر قانونی طریقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ طیارے کی آمد کو آفیشل طور پر ازبک حکام کو اطلاع نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے ازبک فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر اسے مار گرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close