دوشنبے (پی این آئی) کابل سے فرار کے بعدافغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے کابل پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔ اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ خوں ریزی سے بچنے کے لیے افغانستان چھوڑا۔اس حوالے سے برطانوی میڈیا نے تاجک میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر افغانستان کابل سے تاجکستان کے شہر دو شنبےپہنچے ہیں۔تاجک میڈیا کے مطابق افغان صدر اور نائب صدر تاجکستان سے کسی اور ملک روانہ ہوں گے۔افغان میڈیا نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کی تھی اور اس حوالے سے بنائی گئی ویڈیو بھی میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں