20 برس کی قربانیوں کا پھل مل گیا، افغان طالبان نے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا

کابل (پی این آئی) افغان طالبانکی طرف سے دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔اتوار کی شام کابل میں طالبان جنگجوؤں کے داخل ہونے کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ طالبان نے کہا تھا کہ وہ خونریزی نہیں چاہتے۔ دوسری جانب سینکڑوں افغان ملک سے نکلنے کے لیے بے چینی کے عالم میں کابل ایئرپورٹ پہنچے۔دوہا میں واقع طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج افغان عوام اور مجاہدین کے لیے عظیم دن ہے۔ انہیں اپنی 20 برس کی قربانیوں اور جدوجہد کا پھل مل گیا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں جاری جنگ ختم ہوئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں