سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا،وزیراعلی پنجاب

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اب عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا۔

ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث 3 نوجوان جاں بحق

لاہور (آئی لاہور میں مختلف حادثات کے دوران 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے،لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں ویلنگ کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ون ویلنگ سے ہلاکت کا دوسرا واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں ایک اور نوجوان ون ویلنگ کے شوق میں ابدی نیند سوگیا۔ ادھر کوٹ عبدالمالک میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد تینوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close