بلاول بھٹو زرداری نے ارباب کامران وزیر کو کونسا نیا عہدہ سونپ دیا

سجاول(آن لائن )پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سجاول ارباب کامران وزیر کو پی پی ضلع سجاول کا نائب صدر مقرر کردیاہے، ارباب کامران وزیر نے اس ذمیواری ملنے پر پارٹی چیئرمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ پارٹی کو مزید تقویت پہنچائی جائے،اورپارٹی کے مخلص کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی جائی گی، ان کی تقرری پر ضلع کے پارٹی کارکنوں نے خوشی کا اظہارکیاہے

جو بائیڈن نے 5 ہزار امریکی فوجی افغانستان واپس بھجو دیئے، ہدف کیا ہے؟

کابل (پی این آئی) کابل کی جانب افغان طالبان کے بڑھتے ہوئے قدموں سے پریشان ہو کر امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی سفارتی عملے کو کابل سے نکالنے کے لیے5 ہزار امریکی فوجی واپس بھجواد یئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی اہلکاروں کے محفوظ انخلاء کے لیے جانے والی فوج کی تعداد دگنی کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکی مشن کے خاتمے اور عملے کی واپسی کے لیے 5 ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔امریکی صدر کو اپنے عملے کی حافظت کی فکر پڑ گئی ہے اس لیے انہوں نےطالبان کو خبردار کرتے ہوئےکہا کہ جنگجو انخلاء کے مشن پر مامور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں۔
بائیڈن کا کہنا ہے کہ انخلاء کے دوران امریکیوں کو کچھ ہوا تو ذمے دار قطر میں موجود طالبان انتظامیہ ہو گی، انخلاء کے دوران امریکیوں کو نقصان کا فوری اور خطرناک فوجی ردعمل ہو گا۔پینٹا گون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء سے پہلے ایک اندازے کے مطابق تقریباً 30 ہزار افراد کو نکالا جائے گا۔امریکی صدر کی جانب سے امریکا کے افغانستان سے مکمل انخلاء کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں موجود برطانوی سفیر آج شام تک کابل چھوڑ دیں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close