حکومت کا ڈیرن سیمی کیلئے سِول ایوارڈ کا اعلان

لاہور(آئی این پی) پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کیلئے بھی سِول ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 37 سالہ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سول ایوارڈ کی نامزدگی کے بعد چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ایک ٹویٹ میں انہیں مبارکباد دی۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021ء￿ کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان کے سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ 126 ایوارڈز 23 مارچ 2022ء￿ کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ان میں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم ، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز اور تمغہ قائداعظم شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close