کینیڈا نے کون سے 20 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کر دیا؟

ٹورنٹو (پی این آئی) کینیڈا نے اعلان کہا ہے کہ 20 ہزار افغان باشندوں کو اپنے ہاں قبول کر لے گا جن میں خواتین رہنما، سرکاری ملازمین اور ایسےدوسرے شہری شامل ہوں گے جن کو طالبان کی جانب سے جان کا خطرہ ہے۔کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر میڈیسینو نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں میں خصوصی طور پر وہ کمزور لوگ شامل ہوں گے جو ابھی تک افغانستان میں ہیں یا پھر ہمسایہ ریاستوں کی طرف چلے گئے ہیں، جبکہ ان میں خواتین رہنما، سرکاری ملازمین، انسانی حقوق کے کارکن، اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافی بھی شامل ہوں گے۔امیگریشن وزیرکے مطابق پناہ کے متلاشیوں کے کئی جہاز کینیڈا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جن میں سے پہلی پرواز ٹورانٹو میں لینڈ کر رہی ہے۔طالبان کے دارالحکومت کابل کی جانب پیش قدمی کے پیش نظر ہنگامی طور پر کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے کو ہنگامی طور پر وہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے نکال لیا گیاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں