طالبان نے ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان کو گرفتار کرلیا‎

اسلام آباد پی این آئی )ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان طالبان کی قید میں،اسماعیل خان نے اپنی ملیشیا کے ہمراہ سخت مزاحمت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسماعیل خان طالبان کے پہلے دور حکومت میں بھی قید رہے تھے۔واضح رہے کہ افغان سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے طالبان نے جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند کے صدر مقام لشکر گاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان سے آنے والی اطلاعات میں بتایا جا رہا ہے کہ طالبان نے وسطی افغانستان کے صوبے غور پر بھی کسی مزاحمت یا لڑائی کے بغیر قبضہ کر لیا ہے۔ شہر کا کنڑول سنبھالنے کے بعد طالبان نے وہاں متعین افغان فوجیوں، سیاسی عمائدین اور کابل حکومت کو جوابدہ انتظامیہ کے عہدیداروں کو حفاظت کے ساتھ علاقے سے نکلنے کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close