افغانستان میں مداخلت نہیں کررہے صرف امن کی حمایت کریں گے، عمران خان

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں مداخلت نہیں کررہے صرف امن کی حمایت کریں گے، افغانستان سے متعلق جو فیصلہ افغان عوام کا ہوگا پاکستان اسی کے ساتھ ہے، امریکا نے افغان جنگ میں اربوں ڈالر لگائے تو اس میں پاکستان کا کیا قصور؟ ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک افٍغان بارڈر پر باڑ لگانے، بارڈر کی صورتحال، افغان امن عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کی پالیسی واضح ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم نیوٹرل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں کو امریکیوں نے تربیت دی، امریکا نے افغان جنگ میں اربوں ڈالر لگائے تو اس میں پاکستان کا کیا قصور؟ ہمیں اس جنگ میں کیوں درمیان میں لایا جاتا ہے؟ ہمیں سرحد پر باڑ لگانی تھی وہ ہم نے لگادی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر جا رہی ہے، افغانستان کے حالات خراب ہونے کا اثر پاکستان پر پڑتا ہے، 2009ء￿ میں امریکا کو خط لکھا تھا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی طاقت نہیں، 2009ء￿ میں کہی ہماری باتیں آج پوری ہوتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close