پی آئی اے کا چین سے ویکسین لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز چین سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان لانے کے لئے جمعرات سے آٹھ خصوصی پروازیں چلائے گی۔پی آئی اے کے چین کے لئے کنٹری مینجر قادر بخش سنگی نے بتایا کہ قومی ایئر لائنز کی دو پروازیں چین سے حاصل کی گئی کورونا ویکسین لے کر بیجنگ کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے چین سے اب تک Sinopharm اور Cansino ویکسین کی تین کروڑ پچاس لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی ہیں۔حکومت اپنی ویکسین مہم کے ذریعے ملک بھر میں لوگوں کو سات کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا ہدف حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں