کابل(پی این آئی)امریکہ نے کابل میں اپنے سفارتی عملے کو نکالنے کے لیے فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی ) کے مطابق اعلی حکام کی جانب سے سفارتی عملے کو باحفاظت نکالنے کے لیے کابل میں فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ امریکہ کی جانب سے طالبان سے درخواست کی گئی تھی کہ کابل میں موجود ان کے سفارتی عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ افغانستان پر طالبان کے حملوں سے پریشان امریکی حکومت نے افغانستان میں دوبارہ فوج بھجوانے کا فیصلہ کر لیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں